5 مارچ 2014 - 20:30
ایران کے وزیر خارجہ انڈونیشیا کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" گذشتہ رات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچے ہیں

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" گذشتہ رات انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ "ظریف" اپنے دورے جاپان کے بعد انڈونیشیا پہنچے ہیں اور اس ملک کے صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ دوجانبہ تعلقات اور علاقائی و بین لاقوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق "محمد جواد ظریف" کا دو روزہ دورۂ انڈونیشیا دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے مرحلہ وار دوروں کے دائرے میں انجام پارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲